زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا مجموعی حجم 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک October 10, 2024
اسٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا حجم 4 اکتوبر کو مجموعی طور پر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں