جنسی اسکینڈل ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل

نوجوان خاتون ریفری اور سینیئر آفیشل کی جنسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 10, 2024
نوجوان خاتون ریفری اور سینیئر آفیشل کی جنسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

ترک فٹ بال فیڈریشن نے 24 سالہ ریفری ایلف کراسلان اور سینیئر عہدیدار ایمرڈ پر پابندی عائد کر دی۔

ترک میڈیا کے مطابق ایلف کراسلان پر الزام تھا کہ وہ اپنی عمر سے تین گنا زیادہ بڑے فیڈریشن کے اہم عہدیدار 61 سالہ ایرڈیمیر کے ساتھ جنسی کلپ میں نظر آئی تھیں۔

اس فیصلے کے خلاف دونوں افراد کی عدالت میں کی گئی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ خاتون ریفری پر 90 جب کہ سینیئر ریفری آبزرور ایمرڈ پر 45 دن کے لیے فٹبال فیڈریشن کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ

برطانوی اخبار "دی سن" کے مطابق پابندیاں ایک جنسی کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی جس میں خاتون ریفری کے ساتھ کمنٹیٹر کو نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا گیا۔

خاتون ریفری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی کا کیرئیر طویل کیسے ہوا؟ طبی ماہر نے وجہ بتادی

یاد رہے کہ 60 سالہ ایرڈیمیر نے 1999 اور 2002 کے درمیان فیفا کے ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور ترک فٹبال فیڈریشن میں ریفری آبزرور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کیس سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں