ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد اداکارہ کی جذباتی پوسٹ وائرل
اداکارہ نے مئی 2024 میں شو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی پہلی بار ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
مشہور انڈین ٹی وی ڈرامہ "کندلی بھاگیہ" کی اداکارہ ثنا سیّد اور ان کے شوہر عماد شمسی کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی۔
اداکارہ نے مئی 2024 میں شو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی پہلی بار ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا، جہاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں "Welcome Baby Girl" لکھتے ہوئے اس خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش کی تاریخ "09.10.2024" اور والدین کے نام "ثنا اور عماد" لکھا گیا۔
ستمبر 2024 میں، ثنا نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے بےبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا، "ہماری ننھی راستے میں ہے"۔ اس کے بعد ثنا نے اپنی بےبی شاور کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ خوشیاں مناتے دکھائی دیں۔