شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ریلیف عدالت نے جبری بے دخلی کے آرڈرز پر روک لگا دی

بے دخلی کے نوٹسز پر کوئی عمل درآمد اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک اپیلٹ اتھارٹی اپنا فیصلہ نہ دے، عدالت


ویب ڈیسک October 10, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی کے نوٹسز پر عبوری حکم دیا ہے، جس کے تحت ان کی ممبئی کے جُھو میں موجود گھر اور پونا کے پاونا ڈیم کے قریب فارم ہاؤس کی بے دخلی کو روکا گیا ہے۔

یہ نوٹسز ایک مبینہ کرپٹو پونزی اسکیم سے جڑی تحقیقات کے بعد ای ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے تھے، جس میں شلپا اور راج کندرا کے اثاثے عارضی طور پر منسلک کیے گئے تھے۔ حالانکہ شلپا اور راج کندرا اس کیس میں بطور ملزم شامل نہیں ہیں، لیکن ان کے اثاثے ضبط کیے گئے تھے۔

جسٹس رویتی موہیتے دیری اور پی کے چوان پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا کہ شلپا اور راج کندرا کو اس وقت تک کوئی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جب تک وہ پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپنا کیس نہیں لڑ لیتے۔

عدالت نے ای ڈی کو واضح طور پر کہا کہ بے دخلی کے نوٹسز پر کوئی عمل درآمد اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک اپیلٹ اتھارٹی اپنا فیصلہ نہ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں