
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 2 شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا جبکہ متوفی کی شناخت 48 سالہ وسیم احمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر عبدالحمید کھوکھر نے بتایا کہ متوفی شمع شاپنگ سینٹر کی یونین کا صدر تھا جو دوپہر میں تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اپنی رہائشی 4 منزلہ عمارت کی چھت پر سولر پلیٹس کی دیکھنے گیا تھا۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے اتفاقیہ طور پر بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ متوفی کی شمع شاپنگ سینٹر میں گارمنٹس کی دکانیں ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔