انٹربورڈ کراچی؛ پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

  کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ 11اکتوبر 2024ء کو شام چار بجے کیا جارہا ہے۔

نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیے جائیں گے۔ امیدوار اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK  کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔  نتائج کی سافٹ کاپی (پی ڈی ایف فائل)انٹربورڈ کراچی کے آفیشل واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ میڈیا کو بھیج دی جائے گی۔

یاد رہے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے ان کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔