26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
خصوصی کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر مجوزہ ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع
26ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل کا دوبارہ آغاز،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 26 آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کریں گے۔
اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر مجوزہ ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، اپوزیشن اور حکومت اپنے ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خصوصی کمیٹی اجلاس کو اراکین اسمبلی تک محدود کردیا گیا ہے اور سینیٹ اراکین کو آج کے اجلاس کی دعوت نہیں دی گئی۔