ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ آج دبئی میں ہوگا

 دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا والد کے انتقال کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گی، انکی جگہ پاکستان ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

یاد رہے کہ فاطمہ ثنا کے والد کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث وہ دبئی سے فوری پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی تھیں۔

قومی ویمنز ٹیم نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو31 رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔