
ادارے کی جانب سے شدید جیو میگنیٹ طوفان کے متعلق یہ انتباہ رواں ہفتے کے ابتداء میں سورج سے خارج ہونے والی توانائی کا مشاہدہ کرنے کے بعد دیا گیا ہے۔ ایسا طوفان وقتی طور پر توانائی اور ریڈیو سگنلز میں خلل ڈال سکتا ہے۔
این او اے اے نے پاور پلانٹس اور زمین کے مدار میں گھومتے اسپیس کرافٹس کے آپریٹرز سے حفاظتی اقدامات لینے کی تنبیہ کی ہے۔
ادارے نے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو توانائی کے ممکنہ تعطل کے متعلق بھی خبردار کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ شمسی طوفان مئی کے مہینے میں زمین سے ٹکرانے والے طوفان (جو گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں طاقتور ترین طوفان تھا) سے زیادہ شدید نہیں ہوگا۔ لیکن اس متعلق ان کو اس وقت تک علم نہیں ہو سکے گا جب تک یہ طوفان اس کو پیمائش کرنے والے اسپیس کرافٹ سے 10 لاکھ میل کے فاصلے تک نہ پہنچا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔