امریکی ریسٹورنٹ کا 75 ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

ریسٹورانٹ نے انسٹاگرام پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ہاٹ ڈوگز کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک October 11, 2024

امریکا کی ایک ریسٹورانٹ چین نے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ہاٹ ڈوگز کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کی مقامی اسکائی لائن چلی نے اپنے مداحوں کی مدد سے #SkylineChiliWorldRecord کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ بنا کر اپنی 75 ویں سالگرہ منائی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ایک گھنٹے کے دورانیے میں سوسیج کی 500 تصاویر اپ لوڈ کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ تاہم، بدھ کے روز صبح 11 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک اس سے دُگنی تعداد میں تصاویر اپ لوڈ کر دی گئیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کے ایک فرد نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس چیلنج میں ریکارڈ کے لیے ضروری تعداد میں تصاویر اپ لوڈ کر دی گئیں تھیں۔ البتہ، حتمی تعداد کے لیے گنتی ابھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں