کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع

ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے تاریخ 25 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے

(فوٹو: فائل)

کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرای گیٹس منصوبے کے ٹینڈر کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کرکے 25 اکتوبر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس تنصیب منصوبے کی بولی جمع کرانے کے لیے پہلے تاریخ 10 اگست تھی۔ای گیٹس ٹینڈر کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی گئی،اب تیسری بار ای گیٹس منصوبے کے لیے ٹینڈرکی تاریخ 25 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ای گیٹس منصوبےپر 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔


ای گیٹس منصوبہ پہلے کمرشل ڈاریکٹوریٹ دیکھ رہا تھا، ڈی جی ائیرپورٹس اتھارٹی کی ہدایت پر ای گیٹس منصوبہ انجینئرنگ ڈاریکٹوریٹ کو دیا گیا۔

ای گیٹس لگنے سے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تیز ترین امیگریشن ہوسکے گی۔
Load Next Story