کراچی سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں نوعمر لڑکا  گر کر لاپتہ تلاش جاری

رات ہونے کی وجہ سے تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے


Staff Reporter October 11, 2024
فوٹو- ایکسپریس نیوز

سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ کے قریب سے گزرنے والے نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ ہوگیا جس کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور ریسکیو 1122 کا واٹر ریسکیو آپریشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والے 11 سالہ عزیز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رات ہونے کی وجہ سے تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک ریسکیو عملے کی جانب سے لڑکے کی تلاش کا عمل جاری تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں