کراچی: نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 10 اکتوبر 2024

کراچی: لاسی گوٹھ کے قریب گزرنے والے نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ ہوگیا ۔تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ کے قریب سے گزرنے والے نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ ہوگیا جس کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور ریسکیو 1122 کا واٹر ریسکیو آپریشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والے 11 سالہ عزیز کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رات ہونے کی وجہ سے تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک ریسکیو عملے کی جانب سے لڑکے کی تلاش کا عمل جاری تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔