
تھانہ لوئر مال میں درج ایف آئی آر کے مطابق 11 سالہ ذوالقرنین گھر میں پستول سے کھیل رہا تھا کھیلنے کے دوران گولی چل گئی جو 33 سالہ ماں عاصمہ کے سینے پر لگی سینے پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی زخمی ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی جس کی لاش کو مردہ خانے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر خرم جہانگیر کی مدعیت میں درج کر لیا، پولیس نے 11 سالہ ذوالقرنین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی خود مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔