کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال

 کوئٹہ: بولان میں دہشت گردی سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال ہوگئی۔

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔

ڈی ایس ریلوے عمران حیات کا کہنا تھا کہ 46 دن بعد ٹرین سروس بحال کر دی ہے، ڈیڑھ ماہ کے ریکارڈ ٹائم میں متاثرہ پل کو بنا کر ٹرین سروس بحال کی ہے، پل پاکستان ریلویز کے فنی ٹیم نے خود بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے آج بولان میل کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگی جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر مسافروں کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ٹرین سروس بحال ہوئی ہے،  ٹرین سروس معطل ہونے سے کافی مشکالات کا سامنا رہا۔