2024

سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج

اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیخلاف رشوت کا الزام لگا کر گرفتاری ڈال دی


ویب ڈیسک October 11, 2024
(فوٹو : فائل)

سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست واپس لے لی گئی۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج چودہری عبدالعزیز نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔

دوسری جانب، اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف رشوت کا الزام لگا کر گرفتاری ڈال دی ہے۔ محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت کا الزام ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شیخوپورہ اینٹی کرپشن عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔

مقدمہ اور گرفتاری بنیاد پر وکیل صفائی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے پٹیشن واپس لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں