سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبرتک بازیاب کروانے کا حکم

20 سے 30 افراد شیخ سرور کو زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے، وکیل درخواست گزار


ویب ڈیسک October 11, 2024
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبر تک بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 20 سے 30 افراد شیخ سرور کو زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شیخ سرور کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو 15 اکتوبر تک بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں