ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں نوٹی فکیشن جاری

جن لوگوں کو بھرتی کے لیے آفر لیٹر جاری ہو چکے ہیں، ان پر نوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا

(فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں فوری طور پر روکتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کی بھرتیاں فوری طور پر روک دی ہیں، تاہم جن لوگوں کو آفر لیٹر جاری ہوچکے ان پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔



ایف بی آر کی جانب سے تمام فیلڈ فارمیشنز کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے لیے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔


نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو بھرتی کے لیے آفر لیٹر جاری ہوچکے ہیں ان پر اطلاق نہیں ہوگا۔ تمام فیلڈ فارمیشنز کی طرف سے جن ملازمین کو بھرتیوں کے لیے آفر لیٹر جاری کیے جاچکے ہیں، ان کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔


فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کی بھرتیوں کے لیے جن لوگوں کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے ہیں، ان کی تفصیلات ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو بھجوائی جائیں۔

Load Next Story