ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2024
پاکستانی ٹیم ریکارڈ 5ویں مرتبہ پہلی اننگز میں 500 یا اس سے زائد رنز بنانے کے بعد میچ ہاری (فوٹو: پی سی بی)

پاکستانی ٹیم ریکارڈ 5ویں مرتبہ پہلی اننگز میں 500 یا اس سے زائد رنز بنانے کے بعد میچ ہاری (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔

مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کیخلاف 267 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، ابتدائی 6 بلےباز محض 82 کے مجموعے پر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

تاہم آغا سلمان اور عامر نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 کی پارنٹرشپ قائم کی، جو شکست کا مقدر نہ بدل سکی۔

پاکستان واحد ٹیم ہے جو ریکارڈ پانچویں مرتبہ پہلی اننگز میں 500 یا اس سے زائد رنز بنانے کے بعد میچ ہاری ہو۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔