آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی اسد قیصر

پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما


احتشام بشیر October 11, 2024
فوٹو ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کے لیے 20، 20 کروڑ روپے اور وزراتوں کی آفر کی جا رہی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فاشسٹ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماوں پر متعدد مقامات بنائے، آج اسلام آباد میں اسپیل کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ میں ہو رہا ہے لیکن ہم مقدمات کے باعث نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور پارلیمنٹ میں عددی برتری بھی لیکن آئینی ترامیم کی جا رہی ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے اور ہمارے ارکان اسمبلی کو 20، 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین کی صحت کے حوالے سے اطلاعات اچھی نہیں آرہیں جبکہ ان کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، 14 اکتوبر تک پنجاب میں احتجاج ہے اس کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |