2024

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

ملزم نے 250 ڈالر کے عوض ایجنٹ سے جعلی ویزا لیا تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 11, 2024
مزید تفتیش کے لیے ملزم کو اینتی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا:فوٹو:ٖ:فائل

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کاشف علی نے 250 ڈالر کے عوض مذکورہ جعلی ویزا حاصل کیا تھا۔ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کاشف علی کا تعلق کراچی سے ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں