شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2024
اوپنر کی قیادت میں قومی ٹیم ابتک ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اوپنر کی قیادت میں قومی ٹیم ابتک ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل شکستوں کے سبب ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد شان مسعود کا بطور ٹیسٹ کپتان مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہی شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوادیا۔

وہ پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہو تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔

مزید پڑھیں: پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل، محمد رضوان، یا سلمان علی آغا جیسے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کے ہیڈ کوچز کا اہم اجلاس آج متوقع ہے جس میں قائدانہ کردار کیلئے نئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا

خیال رہے کہ شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔