- فی تولہ سونے کے نرخ 2700 روپے بڑھ گئے
- خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف
- رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی
- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا بہن سےعمران خان کی ملاقات کروانے کا حکم
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے‘‘۔
ہنی سنگھ بھارت کی ہپ ہوپ اور ریپ میوزک انڈسٹری کا مشہور نام ہے، جنھوں نے بالی وڈ کو ’لنگی ڈانس‘، ’پارٹی آل نائٹ‘، ’آتا ماجی سٹک لی‘ اور ’یار نہ ملے‘ جیسے سپر ہٹ گانے دیے ہیں۔
اپنے سپرہٹ دور میں ہنی سنگھ بیماری کے باعث اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے اور تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انھوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔
ہنی سنگھ انڈسٹری میں دوبارہ آمد پر پہلے سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کےلیے مختلف حربے آزما رہے ہیں۔ ہنی سنگھ رواں سال مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دونوں جلد کچھ دھماکے دار کرنے والے ہیں۔
قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک ’کلر‘ میں کام کررہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔