الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی۔
مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت ہوا، جس میں اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کے حوالے کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ونگ سے خطوط پر رائے طلب کرلی۔ ای سی پی لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں اسپیکرکے خطوط پر اپنی رائے دے گا جب کہ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے آئندہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد ہوگا۔
لیگل ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ کرے گا۔