وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا ساری وزارتیں ختم کردیں وزیراعلیٰ سندھ

جن معاملات پر ہمیں خدشات ہیں ان پر وفاقی حکومت بات چیت کررہی ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک October 11, 2024
کم قیمت پر صنعتوں کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ روزگار میں اضافہ ہوا،مراد علی شاہ:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور ساری وزارتیں ختم کردی ہیں۔

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاقی حکومت یا آئی ایم ایف نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور 18 ویں ترمیم سے متعلق بھی کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ دیگر معاملات پر خدشات ہیں وفاقی حکومت اس پر بات چیت کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہی کرے گی جو ملک کے فائدے میں ہوگا۔ ہم نے کسی ہاؤسنگ اسکیم کو زمین الاٹ نہیں کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 5 پانچ آئی پی پیز کمپنیوں سے متعلق میں نے آج پڑھا ہے کہ معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ آئی پی پیز کمپنیز کا 1994ء سے معاہدہ تھا تقریباً 25 تا 30 سال کا ان کا کنسیکشن معاہدہ تھا۔ اس عمل سے بجلی کی قیمت میں کچھ کمی ضرور ہوگی۔ میرے خیال میں ہمارے پاس جو سرپلس پاور ہے اسے یوٹیلائیز کرنے کیلئے کچھ کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تجویز دی تھی کہ کم قیمت پر صنعتی اداروں کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ پروڈیکشن اور روزگار میں اضافہ ہو۔ میں نے سنا ہے کہ سندھ حکومت کی تجویز پر سردیوں میں عمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں