فی تولہ سونے کے نرخ 2700 روپے بڑھ گئے

تولہ سونے کی قیمت 273900 روپے کی سطح پر آگئی

(فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 2640ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 273900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315روپے کے اضافے سے 234825 روپے کی سطح پر آگئی،ا س کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story