کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی 19 رمضان سے 22 رمضان المبارک تک لگائی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ

یوم علیؓ کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے کراچی میں رینجرز اور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، فوٹو:فائل

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں آج سے 3 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے امن وامان کے خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھرمیں یوم علیؓ کے موقع پر 3 روز تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کی تھی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔


محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 19 رمضان سے 22 رمضان المبارک تک لگائی گئی ہے تاکہ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار ممکنہ صورتحال سے نمٹا جاسکے اس کےعلاوہ سندھ حکومت نے صوبے بھر بالخصوص کراچی میں یوم علیؓ کے جلوسوں کی سکیورٹی کو بہتربنانے کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ جلوسوں کو کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے مانیٹربھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جلوسوں کی نگرانی کیلئے کراچی میں رینجرز اور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ جلوس میں شرکت کرنے والوں کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر بھی لگائے جائیں گے۔
Load Next Story