کسی سے ڈرتے نہیں لیکن جنگ بھی نہیں چاہتے ایران
خطے میں جنگ روکنے کے لیے یورپ زیادہ فعال کر دار ادا کرسکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فزکس کا قانون ہے، ہر عمل کا ردعمل ہوگا، اس لیے ان کا ملک اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا اتنی ہی طاقت سے جواب دے گا۔
اطالوی چینل کو انٹرویو میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی ممالک سے یورپی ممالک سے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ سے خوف زدہ نہیں مگر ہم جنگ نہیں چاہتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جنگ روکنے کے لیے یورپ زیادہ فعال کر دار ادا کرسکتا ہے تاہم وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس زیادہ اختیارات نہیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یورپی ممالک کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اختیارات کا نہ ہونے کا بہانہ درست ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کی تیل اور بجلی کی تنصیبات سمیت جوہری تنصیبات پر حملے کے عندیے پر ایران نے سفارتی سطح پر روابط بڑھا دیے ہیں۔