ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی؛ روس

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2024
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں، روسی وزیر خارجہ

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں، روسی وزیر خارجہ

 ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر گہری نظر ہے تاہم اس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ملٹری استعمال کے لیے جوہری توانائی پر کہا کہ ہم حقائق سے رہ نمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پروپیگنڈے اور الزامات پر کان نہیں دھرتے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاورون نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹیں اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ جن میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام اور اشتعال انگیزی ہوگا۔

یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس قت سامنے آیا ہے جن اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔