یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش

یوٹیوب کی جانب سے نئے فیچر کی آزمائش کے ساتھ ایک اہم فیچر میں تبدیلی بھی متوقع ہے


ویب ڈیسک October 11, 2024

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس میں نئے 'سیو' کے بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

سوشل میڈیا ٹوڈے کے مطابق 'سیو' بٹن کی شمولیت کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے والا بٹن بھی ہٹایا جانے والا ہے۔

موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر 'لائیک' اور 'ڈِس لائیک' کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں 'سیو' بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |