درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ

یہ ٹیسٹ مریضوں کے بقاء کے امکانات میں بہتری لا کر سالانہ ہزاروں زندگیوں کو بچا سکے گا


ویب ڈیسک October 12, 2024

 

برطانیہ میں ایک نیا خون کا ٹیسٹ متعارف کرایا جانے والا ہے جو علامات ظاہر ہونے سے قبل 12 عام اقسام کے سرطان کی نشانیوں کی نشان دہی کر سکے گا۔
 
ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ حکومت کی مالی اعانت سے کی جانے والی 'یونیورسل' بلڈ اسکرین کی رُونمائی کرنے جا رہے ہیں تاکہ پانچ برسوں کے اندر بیماری کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔
 
یہ علاج عالمی وباء کے دوران استعمال کیے جانے والے پی سی آر ٹیسٹ کی ایک قسم ہے اور یہ مریضوں کے بقاء کے امکانات میں بہتری لا کر سالانہ ہزاروں زندگیوں کو بچا سکے گا۔
 
یہ ٹیسٹ جون میں سامنے آنے والے ایک بلڈ ٹیسٹ کے بعد پیش کیا جا رہا ہے جس کے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ ٹیسٹ چھاتی کے سرطان کے اسکین پر واضح ہونے سے برسوں قبل دوبارہ وقوع ہونے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔
 
ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ خون کے چند قطرے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں گے کہ کوئی فرد پھیپھڑے، چھاتی یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہے۔ یہ اختراع گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔