ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024

کراچی: ٹک ٹاک اس اکتوبر ذہنی صحت کا عالمی دن اور قومی سائبر بُلیئنگ کے آگاہی مہینے کو ہیڈ اسپیس کی خصوصی شراکت داری کے ساتھ منا رہا ہے جو ایک معروف مراقبہ اور ذہن سازی کی ایپ ہے۔ یہ مہم ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے، ڈیجیٹل لٹریسی کو فروغ دینے، اور ایک محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہے۔

اس سال کے عالمی ذہنی صحت کے دن کا موضوع، ‘کام پر ذہنی صحت’، ٹک ٹاک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے ایک معاون کمیونٹی فراہم کرے۔ یہ پلیٹ فارم کام کی جگہ اور اس سے باہر ذہنی صحت کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور سب کے لیے ایک محفوظ اور شمولیتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید برآں، قومی سائبر بلیئنگ آگاہی مہینے کے حصے کے طور پر، ٹک ٹاک آن لائن ہراسانی کے خلاف لڑنے اور اپنی کمیونٹی میں رحم دلی اور احترام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو بلیئنگ کی رپورٹنگ اور روک تھام کے لیے دستیاب وسائل اور ٹولز کی نشاندہی کرے گا۔

اس پلیٹ فارم نے پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن، اولادوکس، مرہم اور دیگر غیر منافع بخش شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، تاکہ صارفین کو ذہنی صحت کے ماہرین تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر، ٹک ٹاک نے ہیڈ اسپیس کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ٹک ٹاک پاکستانی کانٹنٹ کریئٹرز سمیت  20,000عالمی کانٹنٹ کریئٹرز کو ہیڈ اسپیس ایپ تک چھ ماہ کی مفت رسائی فراہم کرے گا۔اس اقدام کا مقصد کانٹنٹ کریئٹرز کی ذہنی تندرستی میں مدد کرنا اور انہیں خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، سیف مجاہد، ہیڈ آف کنٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ – پاکستان، ٹک ٹاک نے کہا، “ہماری مہم کے ذریعے، ہم ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر گفتگو کرنے کو فروغ دینا اور اپنی کمیونٹی کو ان کی صحت کو ترجیح دینے کے لیے بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔”

ایما نیمتن، ہیڈ آف کنزیومر پارٹنرشپس اینڈ ڈسٹری بیوشن، ہیڈ اسپیس نے کہا، “ہیڈ اسپیس کا مشن یہ ہے کہ ذہنی صحت کی مدد کو زیادہ قابل رسائی، دوستانہ، اور مؤثر بنایا جائے۔ ٹک ٹاک کے ساتھ عالمی ذہنی صحت کے دن پر شراکت داری کرتے ہوئے، ہماری امید ہے کہ تخلیق کار اپنے ذہنی صحت پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بااختیار محسوس کریں گے اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کے دوران ہیڈ اسپیس کو ایک وسیلہ کے طور پر استعمال کریں گے-“

ٹک ٹاک کی مہم میں خود کی دیکھ بھال کے طریقوں، صحت مند عادات، اور ٹک ٹاک کمیونٹی کی ذہنی صحت کی کامیابی کی کہانیوں کو فروغ دینے والا دل چسپ کانٹنٹ شامل ہوگا۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو ڈیجیٹل بہبود اور آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا، اور محفوظ اور شمولیتی ماحول تخلیق کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔

گفتگو میں شامل ہونے اور تعاون کے لیے، صارفین ہیش ٹیگ#MentalHealthAwareness, #MentalHealthAtWork, #DigitalHifazat, and #SelfCare  استعمال کر سکتے ہیں۔ ان ہیش ٹیگ کا استعمال کر کے، صارفین دوسرے لوگوں سے جڑ سکتے ہیں، اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں، اور قیمتی وسائل اور معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔