ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی، روز کلاسیکی رقص کا انعقاد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 11 اکتوبر 2024

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

فیسٹیول کے 16 ویں روز !The sound of Tinkling Bells کے عنوان سے ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں رُوس کے قونصل جنرل Andrey Viktorovich fedorov نے شرکت کی۔

معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پر فارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی  نظم ’آوہم وطنوں رقص کرو‘ سے کیا جبکہ گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کومحظوظ ہونے پر مجبور کردیا۔کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2نومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا، جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔