ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی اعزاز کی بات ہے—فوٹو: ایکسپریس

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی اعزاز کی بات ہے—فوٹو: ایکسپریس

  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہان مملکت کے استقبال سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزازہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارےمکمل الرٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےسلامتی کی صورت حال پر مکمل توجہ مرکوزہے، شرپسند عناصر کو کسی قسم کا رخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ رکن ملکوں کے سربراہوں اور مندوبین کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، یقین ہے ہمارے مہمان پاکستان کا مثبت تشخص ساتھ لے کر جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔