وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو سربراہی اجلاس کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی


ویب ڈیسک October 12, 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامات کا جائزہ لیا—فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لیے کیے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو سربراہی اجلاس کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔