گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ

ریکارڈ کے لیے امریکی شہری کو گھر کی سیڑھیوں پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے برابر فاصلہ طے کرنا تھا


ویب ڈیسک October 12, 2024

ایک امریکی نے اپنے گھر کی سیڑھیوں پر ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کے برابر فاصلہ تقریباً 23 گھنٹوں میں اتر اور چڑھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔


لاس ویگس سے تعلق رکھنے والے شان گریسلے کو گھر کی سیڑھیوں پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے برابر فاصلہ یعنی 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز طے کرنا تھا۔


انہوں نے اپنی کوشش یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کی جو 22 گھنٹے 57 منٹ اور 2 سیکنڈ کے دورانیے میں مکمل ہوئی۔


شان گریسلے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ اس سے قبل ایسا کسی نے نہیں کیا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کو خودکشی سے بچانے کے مقصد کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے تھے لہٰذا انہوں نے دو مقاصد کو یکجا کر دیا۔


انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے اختتام پر انہیں بہت سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس چیریٹی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں