ویمنز ٹی20 ورلڈکپ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

آسٹریلیا نے 83 رنز کا آسان ہدف 11 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک October 11, 2024
(فوٹو: فائل)

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سدرہ امین 17، ارم جاوید 12، ندا ڈار 10، کپتان منیبہ علی 7، صدف شمس 3، طوبیٰ حسن 3، عمیمہ سہیل 3، عروب شاہ اور نشرہ سندھو 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جورجیا ویرہم اور اینابیل سدر لینڈ نے 2، 2 جبکہ میگن شُوٹ اور سوفی مولینیکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں 83 رنز کا ہدف کینگروز نے 11 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان الیسا ہیلی 37 رنز بناکر نمایاں رہی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ بیتھ مونے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

الیس پیری 22 اور ایشلی گارڈنر 7 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |