کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد

کراچی سی ویو پر منعقدہ تقریب میں مختلف صحت مندانہ سرگرمیاں کی گئیں جن میں سائیکلنگ، دوڑ اور واک شامل ہیں


Staff Reporter October 13, 2024
فوٹو- فائل

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام پنک ٹوبر مہم کا انعقاد کیا کیا جس کا مقصد چھاتی کے سرطان کی ابتدائی تشخیص اور علاج کے مراحل کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

کراچی سی ویو پر منعقدہ تقریب میں مختلف صحت مندانہ سرگرمیاں کی گئیں جن میں 20 کلومیٹر سائیکلنگ، 10 کلومیٹر دوڑ اور 5 کلومیٹر واک شامل ہیں۔

اس مہم میں شعبہ طب سے وابستہ شخصیات سمیت سول سائٹی نے بھی شرکت کی، تقریب میں معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

انہوں نے چھاتی کے سرطان کی شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کی، جناح اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر شائستہ شوکت نے کہا کہ ابتدائی تشخیص اور آگاہی بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تولیدی عمر کی خواتین ہر ماہ اپنا جسمانی معائنہ کریں اور چالیس سال سے بڑی عمر کی خواتین سالانہ میموگرام کروائیں، چھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام کینسر ہے لیکن اس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھاتی کا سرطان مردوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے،چھاتی میں غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں،ابتدائی مراحل میں آنے والے مریضوں کا سروائول ریٹ زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |