کملا ہیرس کی حمایت کےلیے اے آر رحمان کی ریکارڈنگ

یہ ویڈیو ریکارڈنگ وکٹری فنڈ کے یوٹیوب چینل پر 13 اکتوبر کو نشر کی جائے گی

(فوٹو: فائل)

بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان نے امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کے لیے 30 منٹ کی پرفارمنس ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔


اس اقدام کا مقصد امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ ویڈیو ریکارڈ کرکے اے آر رحمان امریکا کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے بین الاقوامی فنکار بن گئے ہیں۔



ہند امریکی فنڈ ریزر ٹرسٹ ایشین امریکن پیسیفک آئی لینڈرز (اے اے پی آئی) وکٹری فنڈ کے چیئرپرسن شیکھر نرسمہن نے کہا کہ ''اس پرفارمنس کے ساتھ اے آر رحمان نے اپنی آواز کو رہنماؤں اور فنکاروں کے گروپ میں شامل کیا ہے جو امریکا میں ترقی اور نمائندگی کے لیے کھڑے ہیں۔'' اے اے پی آئی وکٹری فنڈ ایک سیاسی کمیٹی ہے جو اہل ووٹروں کی حوصلہ افزائی اور متحرک کرنے کےلیے کوششیں کرتی ہے۔


امریکی صدارتی مہم کےلیے اے آر رحمان کے خصوصی ویڈیو کا اعلان کرنے کے بعد شیکھر نرسمہن نے یہ بھی کہا کہ ''یہ صرف ایک میوزیکل پروگرام ہی نہیں، بلکہ یہ ہماری کمیونٹیز کےلیے ایسا ایکشن ہے جو ہم مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں، اس کےلیے حصہ لیں اور ووٹ دیں۔''


مزید برآں ایک ویڈیو کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اے آر رحمان اور انڈیاسپورا کے بانی ایم آر رنگاسوامی شامل ہیں، اس ٹیزر کا مقصد بھی کارکنوں کی کارکردگی میں جوش پیدا کرنا ہے۔


ایک پریس ریلیز کے مطابق، شو میں اے آر رحمان کے چند انتہائی پسندیدہ گانوں کے ساتھ کملا ہیریس کی حمایت اور اے اے پی آئی کمیونٹی سے وابستگی کو فروغ دینے والے پیغامات شامل ہوں گے۔ یہ ویڈیو ریکارڈنگ AAPI وکٹری فنڈ کے یوٹیوب چینل پر 13 اکتوبر کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Load Next Story