وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری

کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 12, 2024
سائیکلون وارننگ سسٹم کراچی سسٹم کی نگرانی کررہا ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

محکمہ موسمیات نے وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ کے مطابق کم دباؤ گذشتہ روز کے مقابلے میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث نظام کے کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کی اس نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |