اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف  منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،اے این ایف:فوٹو:فائل

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،اے این ایف:فوٹو:فائل

 لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملتان میں یونیورسٹٰ کے قریب سے گرفتار کیے گئے ملزم سے 495 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیوں میں کوہاٹ میں الفیصل بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی خان کے قریب  2 ملزمان سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔