نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، نکاراگوا

کولمبیا بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرچکا ہے:فوٹو:فائل

وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا نے نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے کر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کر چکی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔
Load Next Story