- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 3 نومبر 2024 کو مدمقابل آئیں گی۔
ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹیموں کو 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر پول میں 3 ٹیمیں شامل ہیں، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمز کواٹر فائنل میں کھیلیں گی اور جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ؛ فہیم اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد
تین روز کے دوران 29 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آخری دن خواتین کا نمائشی میچ بھی منعقد ہوگا۔
دفاعی چیمپئین جنوبی افریقا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا جس نے سال 2017 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز؛ بھارت کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی
ٹورنامنٹ میں رواتیی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم نومبر کو صبح 11:30 مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان نے 1993 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ جیتا ہے جبکہ وہ 5 بار ایونٹ کا رنر اَپ رہا ہے جس میں 2017 میں منعقدہ آخری ایڈیشن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا بھی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔