کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
عمر ایوب نے کہا تھا کہ شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک  سے ہوئی

عمر ایوب نے کہا تھا کہ شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی

  اسلام آباد: پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے بیٹوں کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان کی تردید منظر عام پہ آگئی۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی۔

گزشتہ روز عمر ایوب نے ٹی وی پروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہا؛ ” شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی” ۔ عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ بھی دیا۔

پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق

تاہم کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی۔  بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ نے کہا کہ “میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے” “میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے”

دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق میرے والد 4 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہید کیے گئے۔ سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔