شرمیلا فاروقی کا والد کی تیسری برسی پر خراج عقیدت
شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کا انتقال 12 اکتوبر 2021 میں ہوا تھا
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے والد محمد عثمان فاروقی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی یاد میں پوسٹس شیئر کی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر والد کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا سے گئے تین سال کا عرصہ بیت جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔
شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شرمیلا فاروقی عروسی جوڑے میں ملبوس گھوڑی پر سوار ہیں اور اس لمحے انہوں نے اپنے مرحوم والد کا ہاتھ بھی تھام رکھا تھا۔
یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شرمیلا نے کیپشن میں لکھا کہ، ''میرے والد نے ہمیشہ میرا ہاتھ تھامے رکھا، آپ کے بغیر 3 سال گزارنا ایک مشکل چیلنج رہا ہے''۔
انہوں نے اپنے والد کی انتقال کی تاریخ واضح کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ''اب تو عادت ہے مجھ کو ایسے جینے کی جب تک دوبارہ ملاقات نہ ہو... 12-10-2021''۔
دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے ساجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بھی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں دو چوٹیاں باندھے شرمیلا باغ میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ''آج میرے پاپا کی تیسری برسی ہے، وہ کل بھی ہمارے ساتھ تھے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے''۔

View this post on Instagram