سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر 17 اکتوبر کو سماعت کریگا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر 17 اکتوبر کو سماعت کریگا

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر 17 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔

بلوچستان بار کونسل کی طرف سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا. عابد زبیری سمیت دیگر درخواست گزاروں نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔