بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم جہلم جیل منتقل

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو: فائل

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم کو عدالت کی جانب سے عدالتی ریمانڈ دیے جانے کے بعد جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو راولپنڈی سے سخت سیکیورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان اور عظمی خانم کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں کے باعث جہلم جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا جبکہ انہیں 5 اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔