پاکستان کا فلسطین اورلبنان کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کارگو پروازوں کی پیشکش طلب کرلی


Staff Reporter October 12, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم ڈی ایم اے کے مطابق فی طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ سامان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا جس میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ کمبل، خیمے اورادویات شامل ہوں گی۔

این ڈی ایم اے نے کارگو ائیرکرافٹ آپریٹ کرنے والی کمپنیزسے پیشکشیں طلب کرلی ہیں، بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

بولی کی دستاویزات 13 اکتوبر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں، ‏درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں اسی روز کھولی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |