بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے سرفراز بگٹی

میرےاستعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک October 12, 2024
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث ملزمان کو مار دیا گیا ہے—فوٹو: اسکرین گریب

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بہت بڑاصوبہ ہے، ریاست کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی ایک جگہ کو ڈھونڈ کر کارروائی کرتے ہیں، دہشت گردسافٹ ٹارگٹ ڈھونڈتے ہیں اور بلوچستان میں سافٹ ٹارگٹ بنا کر لوگوں کو شہید کیا گیا جبکہ تربت میں بارود سے بھری گاڑی کو فورسز نے پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر شدید تشویش اور مذمت کا لفظ چھوٹا ہے، میرےاستعفیٰ دینے سے دہشت گردی رک سکتی ہے تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا، میرااستعفیٰ دینا اتنا بڑا کام نہیں ہے، صوبائی اسمبلی جب تک چاہے گی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف اتفاق رائے پیدا کرنےکی ضرورت ہے،کل اسمبلی میں دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیداکرنےکی کوشش کریں گے اور ہم تمام معاملات اسمبلی میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، وفاق کا مکمل تعاون بلوچستان کے ساتھ ہے، دکی واقعے کے بعد سے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تفصیلات بعد میں بتاؤں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دشمن جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث 6 افراد کو مار دیا گیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے امداد ی رقم بڑھانے کی کو شش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |