کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن کامرہ ایئربیس پر حملے کا مسٹر مائنڈ ہلاک

مشرف کالونی میں مشترکہ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا رکن بلال ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد


ویب ڈیسک July 18, 2014
مشرف کالونی میں مشترکہ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا رکن بلال ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں مبینہ مقابلے میں کامرہ ایئربیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔


ترجمان پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود میں واقع مشرف کالونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد بھی ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلال خان گزشتہ سال کامرہ ایئربیس پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں